اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے افغان مختلف سیاسی دھڑوں کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے ساتھ افغانستان میں امن کے قیام کیلیے کوئی رکاوٹ باقی نہیں ہو گی۔
ڈاکٹر جواد ظریف نے بین الافغان مذاکرات کی میزبانی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد ایک پرامن اور کامیاب افغانستان کے قیام کیلیے کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہ گئی ہے۔
انہوں نے بین الافغان مذاکرات کی حمایت کے بارے میں کہا کہ ایران اپنے افغان بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے۔
ظریف نے ایران کی میزبانی میں اعلی افغان شخصیات اور گروپوں کی موجودگی میں بین الافغان مذاکرات کے انعقاد کو فخر کا باعث قرار دیا۔
ایرانی وزیر نے اس اجلاس میں افغانستان میں امریکہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج افغانستان کے عوام اور سیاسی رہنماؤں کو اپنے ملک کے مستقبل کے لئے مشکل فیصلہ کرنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲